وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے.مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے.ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے، میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے یہ درست نہیں ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے، اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا جس کے بعد ملک میں اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔یاد رہے کہ وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں