امریکا نے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے پر امن رہنے کا مطالبہ کردیا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود مظاہرین پرامن اور تشدد سے باز رہیں۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی آئین کا احترام اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں ہم آزادائ اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی حکام سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں