تمام روکاوٹیں دور کرتا ہوا پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ڈی چوک تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور نیم فوجی دستوں نے بھی ان مظاہرین کو نہیں روکا۔ اس وقت صورتحال پرامن ہے .تحریک انصاف احتجاج شروع ہونے سے اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ ہر صورت اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچ کر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کریں گے۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ایک کنٹینر پر سوار ہیں ڈی چوک کے لیے رواں ہیں مگر ان سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کنٹینرز اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک تک پہنچ چکے ہیں .ڈی چوک کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، فوج نے پارلیمنٹ اور دیگرسرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈی چوک تک آنے کی اجازت کسی مذاکرات کے نتیجے میں ہوئے ہوئی یا کارکنوں کے دباؤ پر پولیس اور فوج نے راستہ نہیں روکا