علی امین گنڈاپور کی بشریٰ بی بی سے اختلافات کی تردید

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں. اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔تاہم علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں