سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہیں. ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے.اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے. جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادملے گی .