ڈونلڈ ٹرمپ نےبرکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے متبادل کرنسی لانے پر 100فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کی دھمکی دے دی نومنتخب امریکی صدر نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی امریکی کرنسی ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں.ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنیوالے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کی گئی تو ان ممالک پر امریکا میں درآمدات پر 100فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاشی اعتبار سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک پر مشتمل گروپ برکس کو تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ ان ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔