جو بائیڈن نے جاتے جاتے اپنے مجرم بیٹے کو معافی دے دی

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی اختیار کے تحت جاتے جاتے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔ ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔ جبکہ ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق الزام میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا ۔اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر صدر بائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معافی دینے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا تھا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں اورعدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا جب کہ انہوں نے متعدد بار اپنے بیٹے کی سزا میں کمی کرنے یا معاف کرنے سے متعلق کہا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں