پارٹی رہنماوں کا مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوں کا مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے .پی ٹی آئی رہنماوں کے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں.حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے.اس پر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں.حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم پر ایف آئی آر ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سےآزاد ہے.ذرئع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا.ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نہ گراونڈ پر تھے نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا.اس موقع پر علی محمد خان نے مرکزی قیدات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی .

اپنا تبصرہ لکھیں