اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں اور ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں بھی غلط ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمران خان کی خرابی صحت اور انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے سے متعلق خبریں زیر گردش تھی اور سابق ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی طرف سے ایسی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں.ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود مجھے پارٹی چیئرمین بنایا اور انکی ہدایات من وعن آگے منتقل کرتا ہوں . انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہیمیں ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی کہ ہر لیڈر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے.بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگے گی .ہم پرامن جماعت ہیں.پارٹی ہمیشہ اپنے ہر کام کا احتساب کرتی ہے. پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور دنیا کی ساتویں بڑی سیاسی جماعت ہے۔