خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے دس لاکھ نکلوا لئے

شیخوپورہ کے علاقہ ہاوسنگ کالونی میں خالہ زاد بھائی نے دوستوں کے ساتھ ملکر کزن کو بے دردی سے قتل کر دیا۔شیخو پورہ پولیس کو مشکوک کار سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی۔ مقتول کو فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا اور انگھوٹا بھی کٹا ہوا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے والدین کے اکلوتے بیٹے یاسین کو گولی مار کر قتل کیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے.پولیس کے مطابق ملزمان بوری بند لاش نہر میں پھینکنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گلی میں کھڑی کار سے لاش برآمد کرلی ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان انگوٹھے کو استعمال کرکے مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے، مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں