قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ.لندن پولیس نے کیس بند کردیا

لندن پولیس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ہوئے مبینہ حملے کا کیس تیکنیکی بنیادوں پر بند کر دیا۔لندن پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے مبینہ حملے سے متعلق جاری انکوائری محض اس بنیاد پر بند کر دی گئی ہے کہ پولیس کو کسی کے زخمی ہونے یا کسی بھی نوعیت کے نقصان کا ثبوت نہیں ملا۔سٹی آف لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت پر درج کیس میں مزید تحقیق و تفتیش جاری رکھنے کے انکار کے ساتھ واضح کیا ہے پولیس کسی کے زخمی نہ ہونے کے سبب کسی شخص پر فرد جرم عائد نہیں کرسکی۔لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر ہوئے حملے کیخلاف پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ سے متعلق دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں