بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے دو مطالبے رکھے ہیں سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے اور جے آئی ٹی نو مئی اور چھبیس نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔تمام لوگوں کو رہا کیا جائے۔جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی کہ وہ پیسہ نہ بھیجیں .انہوں نے کہا کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی تو ہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جناح ایونیو آپریشن میں 150 لوگ لاپتا ہیں. تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا حکومت نے لوگوں کو ڈرایا، گھروں کو توڑا خواتین کے ساتھ وہ کیا جو پہلے نہیں ہوا لوگ بھیڑ بکریاں بننے سے انکار کریں گے تو ظلم کا نظام ختم ہو جائے گا۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا پہلے آپ نے جمہوریت کو ختم کیا، جمہوریت قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا پر کھڑی ہے ان تینوں چیزوں کو زمین بوس کر دیا گیا. اس نظام میں کوئی سرمایا کاری نہیں آئے گی اور نہ ہی تحفظ ہو گا. آگےکے دن بہت برے ہیں بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر سے ہونے والی تلخ کلامی پر علیمہ خان کا کہنا تھا میرا اعتراض ہے کہ صرف 12 لوگ شہید نہیں ہوئے. بہت سے لوگ لاپتا ہیں جیلوں میں ہیں ان کے والدین پوچھ رہے ہیں ہم سیاسی طور پر نہیں انسانیت کے طور پر ان کا پیچھا کر رہے ہیں. مجھے اس پر غصہ ہے کہ کئی لوگ لاپتا ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔