ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد پی ائی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں۔ دس جنوری دوہزار پچیس کو پی ائی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی ۔پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش ہے۔ اسلام آباد سے پرواز صبح گیارہ بجکر تیس منٹ پر روانہ ہوگی اور سہہ پہر چار بجے پیرس پہنچے گی۔ پیرس سے پرواز شام چھ بجے روانہ ہوگی اورصبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچے گی.شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔