امریکی صدر جوبائیڈن نے 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی ہے.امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان کرتے ہوئے پندرہ سو مجرمان کی سزائیں تبدیل کردیں۔ جن مجرمان کی سزاؤں میں کمی ہوئی ان میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جو کورونا کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے اور معافی پانے والے انتالیس مجرمان عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے.جوبائیڈن انتقام سے بچنے اور ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے کیپٹل ہل کے مجرمان کو بھی پیشگی معافی دینے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی صدر جوبائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معافی دینے کے دباؤ کے باعث ہے۔