مذاکرات کے لئے شرط نہیں مطالبات ضرور رکھے ہیں.بیرسٹر گوہر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے. مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اورجوڈیشل کمیشن کا قیام ہی ہمارا مطالبہ ہوگا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا. اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔مذاکرات کے دوران شرط نہیں تاہم مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ بس اب بہت ہو گیا اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے جو رابطے احتجاج سے پہلے ختم ہوئے تھے وہ دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔ پہلے بھی ہم آگے کی طرف بڑھ رہے تھے پہلے بھی رابطے بہترین جا رہے تھے تاہم ایک سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی تاہم مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے تمام مقدمات جعلی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں