نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں اس معاملے میں ہمارا ریکارڈ بہت خراب ہے۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں حکومت چھوڑنے میں ہمارا ریکارڈ بہت خراب ہے۔ نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں .کراچی میں خالد مقبول صدیقی نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ کراچی میں بھی نیشنل ٹیکسٹال یونیورسٹی کا کیمپس ہے۔انہوں نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔دنیا میں ملک نہیں خطہ ترقی کرتاہے، پاکستان کی تعمیر نئے سرے سے شروع کریں۔نہوں نے کہا کہ کراچی سے ہی ملکی معیشت چل رہی ہے، کراچی جیسے شہر ممالک کا مقدر ہوتے ہیں، کراچی کی ترقی ہو گی تو پاکستان کی ترقی ہو گی،دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹرہیں، کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے، جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں