بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کے ان کی سیکرٹری فرزانہ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں نے بھارت کے میڈیا میں ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے. ریکھا کاشمار بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ریکھا کی ازدواجی زندگی ان کے کیرئیر کی طرح اتنی کامیاب نہ رہی۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کی مینیجر فرزانہ کو بتایا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ماضی کی خوبرو اداکارہ ریکھا کے ان کی خاتون مینیجر فرزانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبروں نے ہلچل مچادی.ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا خاصا چرچا رہا لیکن یہ محبت بہت مختصر رہی جس میں ناکامی کے بعد ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کرلی لیکن مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا نے شادی نہیں کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کی مینیجر فرزانہ کو بتایا گیا ہے ۔ریکھا اور فرزانہ کی ملاقات بھی ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے انہیں بطور مینیجر ہائر کرلیا اور 30 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود فرزانہ اداکارہ کیلئے کام کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی زندگی میں فرزانہ کو بطور مینیجر ہائر کیا تھا جو مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا کے بہت قریب ہوگئیں۔ جب فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں ان کی دیکھ بھال کرتی تھیں لیکن رات ریکھا کے ساتھ ہی قیام کرتی تھیں۔