یونانی دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے نے تحقیقاتی رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھجوا دی رپورٹ کے مطابق یونان کی سمندری حدود میں تین کشتیوں کو حادثہ پیش آیا، تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی کشتی میں چھ پاکستانیوں سمیت پینتالیس افراد سوار تھے، اس کشتی میں سوار پاکستانی لڑکے سمیت تمام افراد کو بچالیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دوسری کشتی میں پانچ پاکستانیوں سمیت سینتالیس افراد سوار تھے جنہیں بچا لیا گیا۔تیسری کشتی میں تراسی افراد سوار تھے جن میں چھہتر پاکستانی، تین بنگلادیشی،دو مصری اور دوسوڈانی ڈرائیورز شامل تھے۔تیسری کشتی کے انتالیس افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 36 پاکستانی شامل ہیں، ریسکیو کیے گئے افراد میں کشتی کا سوڈانی ڈرائیور بھی شامل ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے یونان میں کشتیاں الٹنے کے واقعات میں چار پاکستانیوں کے موت کی تصدیق کی ہےجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے تیسری کشتی میں سوار انتالیس افراد تاحال لاپتہ ہیں