ادویات کی قلت سے کرم میں دو ماہ کے دوران انتیس بچے انتقال کرگئے

خیبتر پختونخواہ کے ضلع کرم میں راستے بند ہونے کے باعث ادویات کی قلت سے دو ماہ کے دوران انتیس بچے انتقال کرگئے،ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کے مطابق ضلع کرم میں امن ومان کی صورتحال سے متعلق قائم کیے جانے والا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہوگا دوسری جانب ضلع کرم میں اہم شاہراہ پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے گزشتہ ستر دنوں سے بند ہیں. راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ایم ایس پارا چنار اسپتال کا کہنا ہے کہ ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے بحرانی صورتحال ہے.امن و امان کے حوالے سے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ بیٹھک میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تھا۔ایم ایس پارا چنار اسپتال کا کہنا ہے کہ ادویات اور دیگر سہولیات نہ ملنے پر مزید بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں