عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت سانحہ 9 مئی کے مزید 60 مجرموں کو سزائیں

ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔آئی ایس پی ر کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔ ۔آئی ایس پی ر کے مطابق میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت، راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت اور سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید مشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت، پی ایف بیس میانوالی پر حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت اور نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت اور فیصل آباد آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ملٹری کورٹ نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ پر حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں