دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی ریل بس سروس کا آغاز

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی شمسی توانائی سے چلنے والی نئی ریل بس کا آغاز کردیا۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس بس کی آپریشنل رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 40 مسافروں کی گنجائش ہے۔رپورٹ کے مطابق کیپسول سے مشابہ ریل کی لمبائی 11.5 میٹر اور چوڑائی 2.65 میٹر ہے، ریل بس کو نقل و حمل کا ایک سستا ذریعہ بننے اور شہر بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جنوری 2024 میں ریل بس سسٹم تیار کرنے کے لئے ریل بس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے جو منصوبے کے لیے درکار بجلی پیدا کرنے کے لیے سولر پینل سے لیس پل پر سفر کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں