کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی.نیوز ویلی کو حاصل تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماری . ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی شناخت 8 سالہ مریم دختر فقیر محمد کے نام سے ہوئی۔جبکہ ماڑی پور مشرف کالونی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔