وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مصطفیٰ قتل کیس میں عدالت کے جج کی جانب سے پولیس سے متعلق ریمارکس پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے جج نے کیس کی سماعت میں پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ اس پر بھی سزا دے گی.کراچی میں شاہراہ فیصل کے ماڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جج نے پولیس کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس کیوں دیئے ان کاکہنا تھا کہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر مقدمے کی تحقیقات میں کسی پولیس افسر سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو سزا کے طور پر نوکری سے نکال دینا چاہیےلیکن عدالت کے معزز جج نے کیس کی سماعت میں سندھ پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ کاروائی کرتے ہوئے اس پر انہیں سزا دے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے نہیں لوگوں کےلیے کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں تھانے آنے والا کوئی بھی شہری پولیس سے نہ ڈرے، پولیس کو شہدا سے لے کر ہر چیز کا بجٹ دیا ہے۔