کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفی عامر کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے .سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ ارمغان مصطفی کو جلانے کے بعد شیراز کے ساتھ ڈیفنس پہنچا شیراز کے ساتھ مل کر ساری رات ڈانس پارٹی کی انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین سے برگر بھی منگوائے دونوں نے شراب میں دھت ہوکر لڑکیوں کے ساتھ رقص کیا اور دونوں نے رات بھر مصطفٰی کے قتل کا جشن منایا۔نیاز احمد کھوسہ نے دعوی کیا کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے کئی ملزمان فرار ہوگئے ہیں ملزمان دبئی اور قطر فرار ہونے کیی اطلاعات ہیں ارمغان کا بنگلہ اس کے والد کے حوالے فوری نہیں کرنا چاہیئے تھا۔انہوں نے بتایا کہ ارمغان نے پولیس مقابلے کے دوران ہی اکاونٹ سے رقم منتقل کردی جبکہ ارمغان نے این وی آر سے ریکارڈنگ بھی ڈیلیٹ کردی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام شواہد ختم ہوگئے تو مصطفٰی قتل کی تفتیش کرنا آسان نہیں ہوگا