آسٹریلیا میں مسافروں نے جمعرات کو شاٹ گن اور اسلحے سے لیس 17 سال کے ایک لڑکے کو اس وقت قابو کر لیا جب وہ میلبرن کے قریب ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔واقعہ کے بعد تمام 160 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اُتار لیا گیا اور حکام کی جانب سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مسلح نوجوان گراؤنڈ کریو کے حلیے میں تھا جو مینٹینس کے بہانے سکیورٹی سے بچ کر طیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکا ایویلون ایئرپورٹ میں لگائی گئی حفاظتی باڑ میں موجود ایک سوراخ سے داخل ہو کر اس جہاز کے قریب پہنچ گیا .مقامی میڈیا نے بتایا کہ مشتبہ شخص طیارے میں ایئرلائن کے ٹیکنیشن کے بھیس میں سوار ہوا تھا اور اس کے پاس چھری اور ایک شاٹ گن موجود تھی۔عینی شاہد ے بتایا کہ مسافروں نے محسوس کیا کہ مذکورہ شخص مسلح ہے تو انہوں نے پائلٹ کی مدد سے اس سے زمین پر گرایا۔مسلح شخص کو گرفتار کروانے میں مدد کرنے والے مسافر بیری کلارک کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص ٹیکنیشن کے لباس میں داخل ہوا تھا جیسے ہی وہ داخل ہوا تو ایئرہوسٹس نے اس سے سوال کر رہی تھیں تو اسی دوران وہ غصے میں آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہونے تک ایک شاٹ گن نکال لی تھی تو اس نے ایئرہوسٹس کو راستے سے ہٹا دیا اور مشتبہ شخص کے ہاتھ سے گن چھین کر توڑ دی ا اور سیڑھیوں کی طرف پھینک دی.وکٹوریا پولیس نے واقعے کی تصدیق کی کہ آتشیں اسلحے سے لیس شخس کی کمرشل فلائٹ میں داخل ہونے کی کوششوں کی تھی جسے مسافروں اور پائلیٹ نے ناکام بنا دیا. پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے سے حراست میں لیے گئے مسلح نوجوان کا تعلق ریاست وکٹوریا سے ہےپولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔