بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں ایک لڑاکا طیارہ شامل ہے۔ بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ہریانہ میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کیلئے امبالا ائیر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر ایجیکٹ کیا اور محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا.دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 گر کر تباہ ہوگیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ روسی ساختہ طیارہ An-32 کو پیش آیا جو بھارتی فضائیہ کی ٹرانسپورٹ آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہےطیارہ مغربی بنگال کے باگڈوگرا میں لینڈنگ کے بعد گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں طیارے کا عملہ محفوظ رہا ہے