برطانیہ میں کیمیکل ٹینکر اور کنٹینر جہاز ٹکرانے سے آتشزدگی . ہلاکتوں کا خدشہ

برطانیہ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں کیمیکل ٹینکر اور کنٹینر جہاز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کا شکار ہونے والے کیمیکل ٹینکرکا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جن میں سے اکثریت کی حالت نازک ہے۔۔برطانوی کوسٹ گارڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر، طیارے اور آگ بجھانے والی کشتیاں امدادی سرگرمیوں کےلیے طلب کر لی گئی ہیں آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے تاہم انھوں نے حادثے کی وجہ اور نوعیت پر تبصرے سے گزیر کیا جبکہ ا پرتگالی بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Fire breaks out after chemical tanker and container ship collide in UK; casualties feared

اپنا تبصرہ لکھیں