ہم اسرائیل کے ایجنٹ نہیں حماس سے مذاکرات کرنیوالے ایڈم بوہلر

اسرائیلی حکام کی جانب سے امریکا اور حماس کے درمیان مذاکرات پر تنقید کے بعد گزشتہ روز امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈم بوہلر نے کہا کہ ہم امریکا ہیں اسرائیل کے ایجنٹ نہیں ہیں.صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کار ایڈم بوہلر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی مفادات کے تحت کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیلی پالیسی کے تحت کام نہیں کرتی. ایک اسرائیلی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایڈم بوہلر نے انکشاف کیا کہ حماس نے 5 سے 10 سال کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے جس کے دوران وہ اپنے ہتھیار ڈال کر غزہ کی سیاسی قیادت سے الگ ہو جائے گی۔ایڈم بوہلر کے بیانات کے بعد اسرائیلی حکام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ان مذاکرات کے حوالے سے بوہلر پر سخت تنقید کی۔

We are not agents of Israel, says Adam Buhler, who negotiated with Hamas

اپنا تبصرہ لکھیں