سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔ آمنہ بلوچ کی سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔ آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ واضح […]
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے […]
جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں […]
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانےکی سفارش کی گئی ہے تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نےسمری ملنےکے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے کہا کہ آئین کےتحت گورنر 15 روز میں […]
اسٹیٹ بینک کے مطابق کل 9 ڈیزائنرز کے جانب سے بھیجے گئے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور جن افراد کے ڈیزائن شارٹ لسٹ ہوئے ہیں انہیں انعامات دیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں، جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ […]
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کی ہیں۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ثابت نہیں کرسکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں، 16 صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ […]
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔ شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا، جسٹس عاصم حفیظ نے اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا […]
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزیردفاع، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات، اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو وارگیم اور خطرے کے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ […]
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی اور روٹس بھی جاری کر دیا۔ این او سی کے مطابق جلسے کا اجازت نامہ صرف 8ستمبر کے لیے ہوگا، منتظمین جلسے کے اندر شرکاء کی سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے، کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں […]
پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی […]