پولیس کے اہلکاروں کو مفت خربوزہ لینا مہنگا پڑ گیا ویڈیو وائرل ہونے پر چار اہلکار معطل

کراچی میں شارع نور جہاں پولیس کے اہلکاروں کو قلندریہ چوک کے قریب ٹھیلے سے مفت میں خربوزہ لینا اور ٹھیلے والے کو مغلظات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کردیئے گئے .ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے […]

کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری

لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ کل ہی فارم ہاؤس میں سولر سسٹم لگوایا […]

لاہور میں شہری پر تشدد.نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل

پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے […]

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے بینکوں کے ٹرم ڈپازٹس منجمد کر دیئے

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن ہیڈآفس سمیت مختلف مقامات پرعوام کی آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کر دیئے ۔ ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے چھ سو پچپن ٹی ڈی آرزکومنجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ مختلف بینکوں […]

پی آئی اے کے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا

پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپت ویل تین دن کی تلاش کے بعد کراچی ایئرپورٹ کی حدود سے مل گیا پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا ہے۔ ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ […]

پاکستان نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی

حکومت نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی جو مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں […]

لاہور میں غیرملکی مہمانوں کے سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، گاڑی پر فائرنگ کردی

لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی.واقعے پر شہری عمران بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی […]

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر دئیے

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف کارروائی کرکے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر دئیے ہیں.ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید […]

بلوچستان میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ.7 مزدور اغوا کرلیے

بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیرمنجھو ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے7 مزدور اغوا کرلیے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ […]

ملزم ارمغان کا وکیل کو دھمکیاں دینے پر اعتراف جرم

ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اعتراف جرم کرلیا۔پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی […]