امریکا نے سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔ یہ چھٹی بار ہے جب امریکا نے ایسی کسی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی […]

میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا. ٹرمپ

برطانوی ریاستی ضیافت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا برملا اعتراف کر لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق […]

فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے پراسٹارمر سے اختلاف کرتاہوں. ٹرمپ

برطانیہ کے وزیراعطم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک پیکج کا حصہ ہے امید ہے کہ ہمیں اس سنگین صورتحال سے دو ریاستی حل کی طرف لے جائے گا غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا غزہ میں […]

امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے

امریکا نے فیٹینیل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ سفارتخانے کے بیان میں ان افراد کے نام ظاہر […]

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ. ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے . اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے جب کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے […]

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں.عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط لکھ کر اپنے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والے مبینہ سلوک کو انصاف اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی […]

پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

طالبان دور کی سختیوں اور شدید معاشی بحران کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جہاں خواتین اور مرد اپنی ظاہری خوبصورتی نکھارنے کے لیے بوٹوکس، فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بوٹوکس، لپ فلر اور […]

سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہونگے. سعودی وزیر دفاع

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی […]

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے .بھارتی وزارت خارجہ

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔انڈین وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی […]

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس افسر ہلاک. 2 شدید زخمی

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس افسران ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مسلح شخص پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔فائرنگ کا واقعہ پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے آکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ میڈیا […]