سسٹم میں اتنا دم نہیں کہ شاہ زین مری کو گرفتار کرے. گارڈز کے وکیل کا دعویٰ

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد کے کیس میں تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے گرفتار 5 گارڈز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا.اس موقع پر گرفتار ملزمان کے وکیل نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے شاہ زین مری کوئٹہ میں بیٹھا ہے لیکن اسے کوئی گرفتار نہیں کرسکتا سسٹم میں اتنا دم نہیں ہے شاہ زین مری کو گرفتار کرے، شاہ زین مری یہاں بھی آکر کھڑا ہو جائے پولیس اس کو نہیں پکڑے گی۔عدالت میں ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جن افراد کو پیش کیا گیا ہے وہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح نظر آرہے ہیں لیکن اصل ملزم تک پولیس اب تک نہیں پہنچ سکتی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے ان ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اصل ملزم شاہ زین مری کو گرفتار کرنے کی جرات کوئی نہیں کر سکتا۔تفتیشی افسر نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کردی جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزمان کو شہری پر تشدد کرنے اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ پر شہری برکت سومرو پر شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے اور میڈیا میں خبریں چلنے پر گزشتہ روز پولیس حرکت میں آئی تھی کراچی پولیس نے شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر شاہ زین کے گارڈز ہیں

There is not enough breath in the system to arrest Shah Zain Murri.

اپنا تبصرہ لکھیں