عباسی شہید اسپتال کی لفٹ گرگئی میئر کراچی بال بال بچ گئے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ا سپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی پہلی منزل سے لفٹ اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ جس میں میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد موجود تھے۔میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے.خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ میئر ہسپتال کے ہیمو فیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔

Mayor Karachi Abbasi Shaheed Hospital had a narrow escape in the lift accident

اپنا تبصرہ لکھیں