عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا

جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا معزز جج نے دعا زہرا اورظہیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تنسیخ نکاح کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے فیصلہ سنایا کہ نکاح درست ہوا ہے نکاح کی تنسیخ کے لیے متعلقہ عدالت جایا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی دعا زہرا اور ظہیر آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ گزشتہ سال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ اس مقدمے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں اب یہ معاملہ ایک دعا زہرہ کا نہیں بلکہ اس جیسی کئی کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے یہ معاملہ محبت کی شادی کا نہیں ہے۔

Court declares Dua Zahra and Zaheer’s marriage valid

اپنا تبصرہ لکھیں