نائٹینڈو کا مشہور گیم سپرماریو برادرز کو ایک امریکی گیمر نے اس کے تمام راؤنڈز کو محض 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔امریکا سے تعلق رکھنے والے نِفٹسکی ایک ماہر گیمر ہیں جو کئی گیمز کو کم وقت میں مکمل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اس بار انہوں 1985 کے کلاسک گیم سپرماریو برادرز کا انتخاب کیا اور اسے 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈ میں مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نِفٹسکی نے اپنی کوشش کے لیے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس ریکارڈ وقت سے مطمئن نہیں ہے۔نِفٹسکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ٹائم حاصل کرنا آسان نہیں تھا کہ اس کے لیے انہوں نے نائٹینڈو کے اس گیم کو کئی برس تک کھیلا تاکہ اس کی تکنیک کو بہتربناکر ہر ممکن چال کو شامل کر کے قیمتی ملی سیکنڈزکو بچایا جا سکے۔