میو اسپتال میں انجکشن کا مبینہ ری ایکشن.2 مریض جاں بحق .3 وینٹی لیٹر پر منتقل

صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔مبینہ انجکشن لگنے سے مزید14مریض متاثر ہوئے جبکہ 3 وینٹی لیٹر پر ہیں 36 سالہ نورین اور 26 سالہ دولت خان مبینہ طور پر غیرمعیاری انجکشن لگنے سے انتقال کرگئے .میو اسپتال کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ اسپتال میں انجکشن کا استعمال روک دیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہCeftrixone انجیکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ٹیکے کا استعمال روک دیا گیا معاملے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ڈاکٹراسرارالحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ اور اےایم ایس میواسپتال سمیت دیگراراکین شامل ہیں۔اسپتال کی انتظامیہ نے انجیکشن سے متعلق تحریری الرٹ جاری کر دیا انجیکشن 2024 میں تیار ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں حال ہی میں ادویات خریدی گئی ہیں ان ادویات کو لیب ٹیسٹ کے بغیر ہی لایا گیا ہے مریضوں کو انجیکشن لگانے سے پہلے ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

Alleged injection reaction at Mayo Hospital. 2 patients die, 3 transferred to ventilator

اپنا تبصرہ لکھیں