کراچی میں ملزمان نے گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب افطاری کے وقت چار ڈاکو ؤں نے ڈرائیور ، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور رقم لوٹ لی . ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔ تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان نے مسافروں سے بھی پیسے اور اشیا چھین لیں .یہ واردارت افطاری کے فوری بعد ہوئی۔کراچی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے زائد تھی جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزبس سے ہونے والی ڈکیتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے 