لاہور میں انڈر ورلڈ کے طیفی اور قیصر بٹ گروپ میں صلح

لاہور شہر میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا اور دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی۔ذرائع کے مطابق صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی جس میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنما شریک ہوئے۔واضح رہے کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے۔ دوسری جانب قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

Reconciliation between Tefi and Qaiser Butt group of the underworld in Lahore

اپنا تبصرہ لکھیں