مجھے کیوں نکالا پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل کا قومی اسمبلی میں سوال

تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی میں مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے از راہ مذاق ایک جملہ کہا جس پر شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں. اب کیا میں نوازشریف کی طرح کہوں مجھےکیوں نکالا .شیر افضل مروت نے ایوان میں کہا کہ جلسے میں لوگوں نے میرےلیےنعرےلگائےلوگوں نے نعرے لگائے توکیا میں ان کو لے کرآیا تھا یہاں کوئی بات ہوتی ہے بانی کوکچھ اوربتایا جاتا ہے۔ شیر افضل نے کہا کہ میں نے فنڈ کے بلاتفریق تقسیم اورآڈٹ کی بات کی تھی۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا. اجلاس سے قبل گتگو کرتے ہوئے شیر افصل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی غلط کان بھرے جاتے ہیں صوابی جلسے میں نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔شیرافضل مروت نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈسپلن سکھانےوالوں کادماغ خراب ہے اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں

Why did you expel me from the party Sher Afzal’s question

اپنا تبصرہ لکھیں