میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ نے میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طے کردہ قیمتیں مسترد کردیں۔انہوں نے کہا کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سےزیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
