کاکروچ جنتا پارٹی کے مطالبات تسلیم بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان مستعفی

بھارتی نوجوانوں کی پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی کا پیپر لیک کے معاملے پر تقریباً دو ماہ سے جاری احتجاج رنگ لے آیا اور وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق دھرمیندر پرادھان نے اپنا استعفیٰ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دھرمندر پرادھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔یہ فیصلہ نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر پر ملک کے نوجوانوں کی جانب سے جاری بڑے پیمانے کے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔دھرمیندر پردھان نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ طلبا کے مستقبل کی حفاظت کے لیے اور ملک دشمن فورسز کو جنتر منتر پر جاری نوجوانوں کے اس احتجاج کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے.اس حوالے سے کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے اگر وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان نے استعفیٰ دے دیا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے تاہم اس حوالے سے تاحال حکومت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں