کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر کا مال بردار ٹرین سے ٹکرانے گئے جس سے آئل ٹینکر کو بری طرح نقصان پہنچا۔ جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ٹینکرکا اگلہ حصہ دبنے سے ڈرائیورکا پاؤں پھنس گیا۔ ایدھی کی رضاکاروں، پولیس اور مقامی شہریوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر کے اگلے حصے کو توڑ کر زخمی ڈرائیور کو باہر نکالا اور جناح اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت 50 سالہ عبد الستار کے طور پر ہوئی ہے۔۔حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا حادثے کے بعد ٹینکر کے عقب میں موجود دیگر ٹینکرز اور ٹرالر بھی بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس سے حادثے کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مائی کلاچی روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں کرین کی مدد سے ٹینکر کو مال گاڑی سے جدا کیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی گئی.