اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ

پولن الرجی پر قابو پانے کے لئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا ÷اجلاس کو بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے ہیں، جنگلی شہتوت کے درخت اسلام آباد میں، خاص طور پر بہار کے موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتے ہیں۔شہتوت کے درختوں سے ہوا میں پھیلنے والے پولن کے ذرات ، شدید قسم کی سانس کی الرجی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شکر پڑیاں میں 10 ہزار سے زائد شہتوت کے درخت کاٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے ہزاروں دیسی درخت لگائے جائیں۔

Decision to cut 10,000 mulberry trees in Islamabad

اپنا تبصرہ لکھیں