جیکب آباد خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشیش.لیڈی ٹیچرز نے اسکول جانا چھوڑ دیا

جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں ڈاکوؤں نے وین روک کر 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی جس پر خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں. اغوا کے خوف سے لیڈی ٹیچرز نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے لیڈی ٹیچرز کی عدم حاضری کے باعث اسکول کو تالا لگا دیا گیا۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔واضح رہے کہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں سوڈو بنگلانی کے قریب اسکول جانے والی خواتین اساتذہ کی وین کو درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے روک کر یرغمال بنالیا تھا جس پر اہل علاقہ کے وہاں پہنچنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں خواتین اساتذہ ڈاکوؤں کی موجودگی میں شدید خوف کی حالت میں آیات کریمہ کا ورد کررہی تھیں۔

Attempted kidnapping of female teachers in Jacobabad. Lady teachers stopped going to school.

اپنا تبصرہ لکھیں