دبئی کا ہوا میں جزیرہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ھیرت انگیز پروجیکٹ کو آئی لینڈ اِن دی اسکائی کا نام دیا گیا ہے . نیوز ویلی ویب کے مطابق اس میں جزیرہ تیرتے باغات، جھرنے والے تالاب، اور منفرد تھرمل پولز ہونگے. یہ سب کچھ ایک ایسے ٹاور میں سجے گا جو 328 فٹ بلند ہوگا.اس جدید شاہکار کو معروف آرکیٹیکچر فرم Diller Scofidio + Renfro (DS+R) نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ تھرم گروپ اس منصوبے کو حقیقت میں ڈھال رہا ہے۔ اس منفرد پروجیکٹ میں ہر جزیرہ اپنا الگ ماحول رکھے گا، کہیں سرسبز باغات، کہیں معدنی پانیوں سے بھرے تھرمل پول تو کہیں آرام اور سکون کے لیے سونا اور بھاپ کے کمرے ہونگے .یہ سب کچھ ایک ایسے ٹاور میں سجے گا جو 328 فٹ بلند ہوگا اور دبئی کے زبیل پارک میں شان سے کھڑا ہوگا۔یہ صرف ایک اور ہائی رائز بلڈنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک ہوا میں معلق نخلستان ہوگا.تھرم گروپ کے سی ای او، رابرٹ ہانیا کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جہاں فطرت، پانی، اور ثقافت ایک ساتھ مل کر زندگی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ہوا میں معلق باغات میں چہل قدمی، قدرتی گرم پانی کے تالابوں میں غسل اور فطری حسن کے ساتھ ایک روح پرور تجربہ ہوگا ۔ جیسے ہی رات کا اندھیرا چھائے گا، یہ جزیرے روشنیوں، موسیقی، اور ثقافتی سرگرمیوں سے جگمگا اٹھیں گے۔ نوے فیصد پانی کو ری سائیکل کیا جائے گا تاکہ فطری وسائل محفوظ رہیں جبک اسی فیصد تازہ ہوا اور ٹھنڈک صاف توانائی سے حاصل کی جائے گی جو اسے ماحول دوست بنائے گی۔اس پروجیکٹ کی تعمیر 2026 میں شروع ہوگی اور 2028 تک یہ مکمل ہو جائے گا۔