صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی: جنید اکبر

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آئی جلد کال دیں گے، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں گے، اس دفعہ آپ کا چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری گی ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ٹکراؤ ہو، اداروں اور عوام میں بہت بڑے فاصلے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں