شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد .مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شریک سربراہان حکومت نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیے ہیں اور تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد کردی گئی ہے۔ روس اب 2025 تک ایس سی او کی سربراہی سنبھالے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اجلاس میں رکن ملکوں کے رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری بھی دی ہے۔ رکن ملکوں کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس سی او کے رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا اور حوالے سے دستاویز پر دستخط بھی کیے۔ایس سی او اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایس سی او کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے، عالمی برادری کو مظالم روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں