کراچی میں افطاری کے وقت ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی.کراچی میں افطاری کے وقت ڈکیتی کرنے والے3 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے ایک ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عوام نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان ابو الحسن اصفحانی روڈ […]

لاہور میں پی آئی اے کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی سے لاہور کی پرواز308کے طیارے کی جمعرات رات10بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، 14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ […]

دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیسے کی ٹرین ڈرائیور نے بتا دیا

دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیسے کیاٹرین ڈرائیور امجد یاسین نے بتا دیا .بازیاب ہونے والے ٹرین ڈرائیور نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے اچانک بعد بی […]

ڈاکؤں نے افظاری کے لئے رکی ہوئی پیپلزبس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لئے

کراچی میں ملزمان نے گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب افطاری کے وقت چار ڈاکو ؤں نے ڈرائیور ، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور رقم لوٹ لی . ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت […]

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ نابالغ امریکی بچیوں کی آن لائن نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کے عملے نےکراچی کی نیو رضویہ […]

سیہون میں زمین کے تنازعہ پراسکول پر حملہ. مسلح افرادکی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی

سیہون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا دوران امتحان فائرنگ کی جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا مسلح افرادنے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ سیہون شریف کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سیہون میں دوران امتحانات مسلح افراد نے دھاوا بول […]

جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور بخیر و عافیت ہے.اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں.جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین نے اپنے گھر […]

جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب. 21 مسافر اور 4 جوان شہید تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے. ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے تفصیلات بتاتے ہوئے س کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا […]

اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ

پولن الرجی پر قابو پانے کے لئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا […]

جعفر ایکسپریس سے بازیاب مسافروں کی تعداد 190 ہوگئی 30 دہشتگرد ہلاک.سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 30 دہشتگرد بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ۔ آپریشن میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے […]