امریکا میں لاپرواہ ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی، ڈرائیور فرار

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں لاپرواہ ڈرائیور پاکستانی طالبہ کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں ان کی 6 مختلف ہڈیاں فریکچر ہوگئیں، طالبہ کی ہیوسٹن کے اسپتال میں آج اہم سرجری کی جائے گی۔ […]

25 ستمبر تک پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹرکمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈکی میٹنگ 25 ستمبرکو طے ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف 25 ستمبر کو […]

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ تک 14.1 ارب ڈالر واجب الادا ہوں گے، […]

کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں ڈبل سواری پرپابندی

کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں کل سے 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی آئی جی […]

گنڈاپور کا افغانستان سے مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے: وزیر دفاع

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جناب اسپیکر آپ نےجو اقدام لیا وہ اس ایوان کےتقدس اور حرمت کے لیے لیا ہے، جو بھائی پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں آئے ہیں ان کو حق نمائندگی ملا ہے مگر ہم سے ہمارا حق نمائندگی کئی سالوں تک چھینا جاتا رہا۔ […]

لاہور: ڈیفنس کار حادثے میں 6 ہلاکتوں کا کیس، ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسے چالان میں جیونائل ڈیکلیئرکیا […]

علی امین سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب

وزیراعلیٰ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں تھے۔ وہ گزشتہ روز اور آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شرکت کی تھی۔ اس حوالے سے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ منظر عام سے غائب نہیں ہیں۔ انہوں نے […]

جے یو آئی ایف اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی: فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب دیرتک ملاقات جاری رہی جس میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے […]

جو بانی پی ٹی آئی نے کیا اگر وہی کریں گے تو کل ہم بھی جیل میں ہوں گے: بلاول

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے لیکن ہم نے اسی سیاست سے نوجوانوں کو روزگار اور معاشی انصاف دلوانا ہے۔ ان کا کہنا تھا باہر جو سیاست کریں وہ ہماری […]

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل

ذرائع کے مطابق نجکاری میں شامل کمپنیوں نے ائیرلائن سے متعلق اثاثہ جات، طیاروں اور ہیومن ریسورس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی […]