بیرون ملک جانیوالی پرواز میں فنی خرابی، لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے ابوظبی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے فنی خرابی کی بنا پر روانگی کے ایک گھنٹے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای وائی 242 نے لاہور سے ابوظبی کے لیے صبح 4 بج کر 48 منٹ […]

جویریہ عباسی کا نکاح کس سے ہوا؟ اداکارہ نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جویریہ عباسی نے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ جمعرات کی شب انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں۔ جویریہ عباسی […]

وزیراعظم پاکستان سے ملاقات مفید رہی، نیا پروگرام مہنگائی میں کمی لائیگا، ایم ڈی آئی ایم ایف

نیو یارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی، پاکستان کے […]

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے […]

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔ عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے اور […]

وزیر خوراک پختونخوا نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔ […]

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے پری فلڈ ٹیکس نظام کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت ٹیکس گزاروں کیلئے پری فلڈ ریٹرن (PRE FILLED RETURN) نظام کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2024-25ء سے گزشتہ روز تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی پری فلڈ ریٹرن سسٹم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ان […]

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں گیس کے نئےذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو-1کے […]

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ آخری گروپ میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 1-5 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی برتری 20 ویں منٹ میں […]

’مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا‘، لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس

لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے۔ لبنان میں مکمل جنگ تباہی کا باعث بنے گی۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ […]